سپورٹس

ٹیسٹ میچ میں صبرو تحمل سے کھیلنا معنی رکھتا ہے. بابراعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے ٹیسٹ میچ میں صبرو تحمل سے کھیلنا معنی رکھتا ہے، دوسرے ٹیسٹ میں ہماری بڑی پارٹنرشپ نہیں لگ سکی، بیک ٹو بیک کرکٹ میں مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا پڑتا ہے، وائٹ بال کرکٹ تھوڑی سی مختلف ہے، کوشش کریں گے اچھا کھیلیں، دبئی میں بھی ہمارا ریکارڈ اچھا رہا ہے، امید ہے کھلاڑی محنت کریں گے اور اچھے نتائج آئیں گے۔
دورہ سری لنکا سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تیاریاں اچھی تھیں، دورہ سے قبل کیمپ لگایا گیا، پریکٹس میچ سے بھی کافی فائدہ ہوا، دوسرا میچ گال میں شفٹ ہوا، کنڈیشنر بھی مشکل تھیں، دورہ سری لنکا میں کھلاڑیوں کی کافی اچھی پرفارمینس رہی، محنت کرنے سے ہی اچھے نتائج آتے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ دورہ سری لنکا میں کھلاڑیوں کی کافی اچھی پرفارمنس رہی، ہمارا ٹور کافی اچھا رہا، کافی مثبت چیزیں تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button