Uncategorized

شاہد آفریدی کا ٹرافی جیت کر گھر پہنچنے پر والہانہ استقبال

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کشمیر پریمیئر لیگ کی فاتح ٹیم راولاکوٹ ہاکس کے کپتان شاہد آفریدی ٹرافی جیتنے کے بعد گھر پہنچے تو ان کا والہا نہ استقبال کیا گیا انہیں اہلیہ نے شاندار طریقے سے خوش آمدید کہا جس پر شاہد آفریدی نے بھی اظہار تشکر کیا. شاہد آفریدی نے کہا ہم جو ٹرافی جیتے ہیں یہ کشمیر کے لوگوں کیلئے ہے اور مقبوضہ کشمیر کیلئے ہے۔


اس موقع پر شاہد آفریدی نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی اور اہلیہ کی جانب سے کیے جانے والے خوبصورت ویلکم کا شکریہ ادا کیا۔شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ گھر پہنچ کر بہت اچھا محسوس کررہا ہوں، بیگم کا اتنا اچھا ویلکم کرنے کا شکریہ۔شاہد آفریدی کے ٹوئٹ کے جواب میں اہلیہ نادیہ نے لال دل والے ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button