Uncategorized

پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن کیلئے کوچز کا اعلان

پاکستان کرکٹ کونسل (پی سی بی) نے ڈومیسٹک سیزن 2021-22 کے لیے کوچز کا اعلان کر دیا۔ مجموعی طور پر 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز میں 42 ٹیموں کے کوچز کا اعلان کیا گیا ہے۔ تقرریاں مکمل پرفارمنس کے عمل کا جائزہ لینے کے بعد کی گئی ہیں۔
پی سی بی کے مطابق متعدد کوچز جن کی کارکردگی اطمینان بخش تھی انہیں ترقی سے نوازا گیا۔ کچھ کوچز کو مختلف سطح پر ہیڈ کوچنگ کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔
پی سی بی کے مطابق عبدالرزاق کو سینٹرل پنجاب کی فرسٹ الیون کوچنگ اسٹاف کی قیادت سونپ دی گئی۔ اکرم رضا اور ہمایوں فرحت کی فرسٹ الیون میں بطور اسسٹنٹ اور فیلڈنگ کوچز ترقی دی گئی ہے۔ شاہد انور کو سدرن پنجاب فرسٹ الیون کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔ اعزاز چیمہ اور عرفان فاضل سدرن پنجاب کے اسسٹنٹ اور فیلڈنگ کوچ کے طور پر شامل کیے گئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق عبدالرحمان سدرن پنجاب کوچنگ ا سٹاف کی سربراہی کے بعد خیبر پختونخوا کی ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔
ٹیگز :DOMES

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button