Uncategorized

غلط معلومات کی روک تھام، ٹوئیرکا نیا فیچرمتعارف

سماجی رابطے کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر نے غلط معلومات کی روک تھام کے لیے نیا فیچر متعارف کردیا .ٹویٹر کے نئے فیچر”رپورٹ ٹویٹ”کا مقصد عالمی وبا کورونا اور دیگر اہم عالمی موضوعات اور معاملات سے متعلق غلط معلومات کے پھیلاؤ کا سد باب کرنا ہے۔ ٹوئٹر کا نیا فیچر ابتدائی طور پر امریکہ، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا کے صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا۔
ٹوئٹر کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ غلظ معلومات کی روک تھام کے لیے صارفین کے لیے رپوٹ ٹویٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کا مقصد صارفین کو وسیع پیمانے پر درست معلومات فراہم کرنا ہے۔
اس سے قبل ٹوئٹر نے پوسٹ کرنے کے بعد ایڈٹ کرنے والا فیچر متعارف کروایا تھا جس کے تحت صارفین کو 5 سیکنڈ کے اندر اندر اپنی ٹوئٹ کو درست کرنا کا اختیار دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ٹوئٹر نے اپنے ڈیزائن میں تبدیلی کر دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button