سپورٹس

امام الحق نے کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے بعد اوپنر امام الحق نے بھی ون ڈے رینکنگ میں نمایاں مقام حاصل کر لیا انہوں نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کےجو روٹ ٹیسٹ کے نمبر ون جبکہ ون ڈے اور ٹی20 میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے۔ ٹی20 رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بالر ٹاپ 10 میں شامل نہیں۔
ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین ایک درجنے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ انکی جگہ نمبر ون درجے پر انگلش بیٹر جو روٹ نے قبضہ جمالیا ہے۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسری اور پاکستان کے کپتان بابراعظم کا چوتھا نمبر ہے۔عالمی رینکنگ میں ایک طویل عرصہ تک راج کرنے والے ویرات کوہلی بدستور دسویں پوزیشن پر موجود ہیں.
بولرز کی درجہ بندی میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا پہلا، بھارتی اسپنر ایشون دوسرے، بہمرا تیسرے جبکہ شاہین شاہ آفریدی ایک درجے چھلانگ مار کر چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے ون ڈے رینکنگ میں سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن چھین لی ہے جبکہ بولرز کی رینکنگ میں ٹرینٹ بولت بدستور پہلی جبکہ شاہین شاہ آفریدی کا چوتھا نمبر برقرار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button