Uncategorized

اب فونز اور ٹیبلیٹس کیلئے ایک ہی چارجنگ پورٹس کااستعمال

یورپی یونین نے تمام فونز اور ٹیبلیٹس کے لیے ایک ہی چارجنگ پورٹس کے استعمال کے لیے رضامندی ظاہر کر دی۔
فیصلے کے مطابق وہ آلات جو 2024 کے خزاں سے قبل بکیں گے ان پر ان نئے قانون کا اطلاق نہیں ہوگا۔
یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ نئے معاہدے کے تحت تمام کمپنیاں 2024 کے خزاں تک اپنے چھوٹے الیکٹرونک آلات میں یو ایس بی- سی کی چارجنگ پورٹ لگانے کی پابندی ہوں گی۔ تاہم لیپ ٹاپ میں کچھ عرصے بعد ان پورٹ کے استعمال کی ضرورت ہوگی۔
یورپی یونین کے فیصلے کے بعد ایپل کو اپنا آئی فون دوبارہ ڈیزائن کرنا ہوگا اور 10 سال سے استعمال کی جانے والی لائٹننگ کیبل کا استعمال ترک کرنا ہوگا۔ اکثر اینڈرائیڈ فونز میں چارجنگ کے لیے یو ایس بی-سی پورٹ کا استعمال کیا جاتا ہے۔
یورپی یونین کے مطابق مختلف کمپنیوں کی جانب سے متعدد چارجنگ پورٹ کا استعمال الیکٹرونک فضلے میں اضافے اور صارفین میں کنفیوژن کا سبب بنتا ہے۔
لیکن ایپل سمیت کئی کمپنیوں کا کہنا تھا کہ ان کے آلات میں چارجنگ پورٹ میں مختلف اقسام کی گنجائش بہتر کارکردگی کا سبب بنتی ہے۔
تاہم، اس معاملے میں ایپل کی مزاحمت کمزور تھی اور بلومبرگ کی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کمپنی یو ایس بی-سی پورٹ کے حامل آئی فون پر کام کر رہی ہے۔ایپل اپنے آئی پیڈز اور لیپ ٹاپ کے لائٹننگ کیبل چارجنگ پورٹ پہلے ہی یو ایس بی-سی بدل چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button