Uncategorized

بابر اعظم اپنا حوصلہ کھو بیٹھے ،ٹیم کی ناقص کارکردگی

پاکستان نے ون ڈے سیریز کا آغاز انتہائی بیکار کیا ہے ،کیونکہ بابر آسٹریلیا کے ناتجربہ کار باؤلنگ اٹیک کے خلاف 313 رنز بنانے میں ناکام رہے جب کہ کپتان اور کوچ کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
میچ کے بعد کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے ان کی خراب کارکردگی کی وجہ پوچھی۔
میچ میں 72 گیندوں پر 57 رنز بنانے والے بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم نے تینوں شعبوں میں ناقص ہیں جو کہ قابل قبول نہیں ہے۔
انہیں اچھی فیلڈنگ کی کوشش کی ضرورت تھی لیکن کوئی بھی چوکنا نہیں تھا۔ ہمیں فیلڈنگ پر سخت محنت کرنی ہوگی کیونکہ ہماری فیلڈنگ درست نہیں تھی۔فیلڈنگ اچھی نہیں ہوگی تو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکتے۔
ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق، جنہوں نے کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا تھا، نے کہا کہ بلے بازوں کو خاص طور پر مڈل آرڈر میں شراکت داری بنانا ہوگی۔ ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ بابر اعظم شدید غصے میں نظر آئے اور برے الفاظ استعمال کرتے رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button