سپیشل رپورٹ

کتنے فیصد پاکستانی ٹیکس ادا کرنے کے حامی ہیں؟

 پاکستانیوں کی بڑی تعداد ٹیکس چوری کی مخالف ہے ان کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری کو ملکی معیشت کےلیے نقصان دہ ہے۔

اس حوالے سے گیلپ پاکستان نے عوامی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملکی آبادی کے 84 فیصد شہریوں نے ٹیکس چوری کی شدید مخالفت کی جبکہ 11فیصد نے اس کے خلاف بیان دیا۔

گیلپ پاکستان سروے میں ملک بھر سے 1 ہزار سے زائد شہریوں نے حصہ لیا، یہ سروے 29فروری سے 15مارچ 2024 کےدرمیان کیا گیا تھا۔

مذکورہ سروے میں شامل 84 فیصد پاکستانیوں نے ٹیکس دینے کی حمایت کی اور ٹیکس چوری کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس چوری سے ملکی معیشت کو بہت زیادہ نقصان ہوتا ہے البتہ 11فیصد افراد ٹیکس دینے کے مخالف نظر آئے۔

سروے میں 2 فیصد پاکستانیوں نے موقع ملنے کے باوجود ٹیکس نہ دینے پر درمیانہ مؤقف اختیار کیا، انہوں نے نہ تو ٹیکس دینے کی کھل کر حمایت کی اور نہ ہی مخالفت میں رائے دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button