سپیشل رپورٹ

نیتن یاہو کے سر پر گرفتاری کی تلوار

اسرائیلی کابینہ نے ہیگ کی عالمی عدالت کی جانب سے نتن یاہو اور دیگر صیہونی حکام کی ممکنہ گرفتاری کا حکم صادر کئے جانے کا جائزہ لینے کے لئے ہنگامی اجلاس منعقد کیا

صیہونی میڈیا ذرائع کے مطابق اسرائیل حکام میں تشویش پائی جاتی ہے کہ کہیں عالمی عدالت انصاف غزہ میں نسل کشی کے باعث صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو اور ان کی کابینہ کی گرفتار کا وارننٹ جاری نہ کردے۔

صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اس موضوع کا جائزہ لینے کے لئے ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ صیہونی وزیر اعظم نے اس اجلاس میں اس بات کی جانب اشارے کرتے ہوئے کہ اسرائیل کو اپنے وجود کا خطرہ لاحق ہے ، خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے ملکی قوتوں کے متحد ہونے کی اپیل کی ۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ہیگ کی عالمی عدالت ميں صیہونی حکومت کے خلاف قائم مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عالمی عدالت نے تل ابیب کو غزہ میں نسل کشی روکنے کے لئے کوئی اقدام کرنے کا پابند بنایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button