سپیشل رپورٹ

اسرائیل اور ایران کے درمیان جو ڈرامہ ہوا وہ اب نہیں ہو گا، سابق ایڈیٹر عرب نیوز سعودی گزٹ

سابق ایڈیٹر عرب نیوز سعودی گزٹ پروفیسر خالد المئینہ نے پاکستانی چینل کے پروگرام میں غزہ کے حوالے سے گفتگوکی

سابق ایڈیٹر عرب نیوز سعودی گزٹ پروفیسر خالد المئینہ نے کہا کہ سعودیہ عرب نے غزہ جنگ بند ی کے لئے اقدام کیا ۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان اب کوئی سرحدی خلاف ورزی نہیں ہو گئی ایران کی جانب سےاٹھایا جانے والا اقدام اسرائیل کو تنبیہ کرنا تھا ۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان جو ڈرامہ ہوا وہ اب نہیں ہو گا اس وقت تک جب تک اسرائیل خود نہ چاہیئے۔

سابق ایڈیٹر عرب نیوز سعودی گزٹ کا کہنا تھا کہ لوگوں نے کہا تیسری جنگ عظیم ہونے کا دعویٰ کیا لیکن ایسا کچھ نہیں ہو گا ۔۔ ایران نے حملے سے 7 یا 8 گھنٹے قبل امریکہ کو بتایا تھا کہ وہ میزائل اور ڈرونز اسرائیل بھیج رہا ہے جو کہ عرب ممالک نے بھی دیکھا ۔ اسرائیل ایک دہشت گرد ملک ہے اسرائیل کی نیت میں فتور ہے ۔

پروفیسر خالد المئینہ کا کہنا تھا کہ جب تک عرب ممالک خود مضبوط نہیں ہو گی تب تک کچھ نہیں ہو سکتا ہم کسی پر بھروسہ نہیں کر سکتے ۔ ہمارے سامنے سب کچھ ہو رہا ہے یورپی ممالک نے کافی دفعہ ویٹو کیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button