پاکستان

برطانوی اخبار دی گارڈین کی اسٹوری پر پاکستان کا ردِعمل

 ترجمان دفتر خارجہ نے برطانوی اخبار گارڈین کے رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ماورائےعدالت اور علاقائی ہلاکتوں کا بھارتی نیٹ ورک عالمی رجحان ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار گارڈین کی اسٹوری پر پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسٹوری میں بھارت کے ماورائےعدالت قتل کی تفصیل دی گئی تھی ، دفتر خارجہ میڈیا رپورٹس پر سرکاری بیانات نہیں دیتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ماورائےعدالت اورعلاقائی ہلاکتوں کا بھارتی نیٹ ورک عالمی رجحان ہے، بھارتی ماورائےقتل پرمربوط بین الاقوامی ردعمل کی ضرورت ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ نے 2 پاکستانیوں کے ماورائے قتل پر بھارتی ایجنٹس کےتعلق کےشواہد شیئرکیےتھے، ان کیسز نے پاکستان میں بھارتی اسپانسر دہشت گرداکارروائیوں کو بےنقاب کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کینیڈااورامریکاسمیت دیگر ممالک میں مشاہدہ کیے جانے والےپیٹرن سےمماثلت پائی گئی، بھارت کیجانب سے پاکستانی سرزمین پر قتل پاکستان کی خودمختاری کی صریحاًخلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ماورائےعدالت قتل کے مجرموں اور سہولتکاروں کوکٹہرے میں لانا ضروری ہے، بھارت کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پربین الاقوامی سطح پر جوابدہ ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button