کاروبار

بے روز گار پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری

 وزیر اعظم یوتھ لون پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود کا کہنا ہے کہ رواں سال یوتھ لون پروگرام کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم چارٹرڈآف اکنامی کی بات2018میں بھی کرتےتھے، بیرونی سرمایہ کاری کی خبریں بھی آناشروع ہوگئیں اور مہنگائی کاانڈیکس نیچے جانا شروع ہوگیا ہے۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ 24 کروڑ کی آباد میں70فیصدیوتھ ہے، 70فیصدکامطلب17کروڑنوجوان ہیں، یوتھ کی اتنی بڑی تعداد پوری دنیا میں کہیں نظرنہیں ، آتی ، پاکستان کوترقی دینی ہے تو یوتھ کوپلیٹ فارم دینا ہوگا۔

چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نے کہا کہ پاکستان کےنوجوان بچوں کواعتماددیناہوگا، تعلیم ،اسپورٹس،آئی ٹی،اسکلزکامیدان ہو نوجوانوں نے اپنا کردار ادا کرنا ہے، شہبازشریف اورن لیگ کا فوکس بھی یوتھ امپاورمنٹ پر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےمجھےیوتھ پروگرام کاچیئرمین بنایا، ہم یوتھ لون پروگرام لےکرآئیں گے، اس سال یوتھ لون پروگرام کادائرہ کاروسیع کرنےجارہےہیں، جب تک یوتھ پراعتمادنہیں کرینگےترقی نہیں کرسکتے۔

رانا مشہود نے مزید کہا کہ آئی ٹی پاکستان کا گروتھ انجن ہے، وزیراعظم نےفرمایاآئی ٹی انڈسٹری کو15سے20بلین ڈالرتک لیکر جانا ہے، ای روزگارکا دائرہ کار مزید بڑھایا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button