سپیشل رپورٹ

گیس چوری کریک ڈاؤن: 34گیس کنکشن منقطع، 17 لاکھ سے زائد کے جرمانے

(لاہور) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید34گیس کنکشن منقطع کردیے،17 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔

سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 6گھریلو کنکشن منقطع کیے، مزید گیس چوروں کے خلاف 1ایف آئی آر بھی درج کروائی اور 3 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2کنکشن منقطع مزید گیس چوروں کو 1 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔

ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3 کنکشن منقطع کیے مزید گیس چوروں کو 0.8 ملین سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1کنکشن منقطع کیا۔

مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 8کنکشن منقطع مزید گیس چوروں کو 0.3ملین کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔گجرات میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3کنکشن منقطع مزید گیس چوروں کو 2ہزارسے زائدکے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔

بہالپور میں کمپریسرکے استعمال پر 2گھریلو کنکشن منقطع کیے۔فیصل آ باد میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4گیس کنکشن کیے، جبکہ گیس چوروں کو45 ہزار کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔گوجرانوالہ میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3 کنکشن منقطع کیے اور 0.26ملین کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button