دلچسپ و حیرت انگیز

92 کروڑ کی لاگت سے لگائے گئے آراو پلانٹس کا وجود ہی نہیں! حیرت انگیز انکشاف

 آراو پلانٹس کی تنصیب میں 92 کروڑ روپے کی خطیر کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، بدعنوانی کی دستاویز سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق مٹیاری میں محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے پروڈکشن بونس فنڈ میں بدعنوانی کی دستاویز سامنے آگئی ہے۔ تیل و گیس کی رائلٹی سے مختلف علاقوں میں 110 آراو پلانٹس منظور کیے گئے تھے۔

پہلے مرحلے میں 52 کروڑ روپے کی رقم سے 67 آر او پلانٹس لگائے گئے۔ دوسرے مرحلے میں 25 کروڑ روپے جاری کر کے مزید 43 آراو پلانٹس لگائے گئے۔

دستاویز سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ 52 کروڑ سے لگائے گئے 67 آر او پلانٹس کا زمین پر کوئی وجود ہی نہیں۔ 67 آر او پلانٹس کا ٹھیکا ایک ہی کنٹریکٹر ایم ایس پرویز بھیو کو جاری کیا گیا۔

دوسرے مرحلے میں 25 کروڑ روپے جاری کر کے 43 آر او پلانٹس کی تنصیب کی گئی۔ 43 پلانٹس میں سے صرف ایک پلانٹ عوام کو پانی فراہم کررہا ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ نامکمل مشینری کے باعث دیگر تمام آر او پلانٹس غیرفعال ہیں، جن پلانٹس کا کوئی وجود نہیں ان کی مرمت کے لیے چند ماہ بعد 13 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button