سیاسیات

موٹرسائیکلیں بغیر سود اقساط پر دینے پر کام شروع، ماہانہ قسط کتنی ہوگی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حکام نے طالب علموں کو الیکٹرک اور پٹرول موٹرسائیکلیں بغیر سود آسان اقساط پر دینے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اس منصوبے کے تحت صوبے بھر میں 20ہزار الیکٹرک موٹرسائیکلز طالب علموں کو دی جائیں گی۔

حکومت پنجاب یہ پروگرام بینک آف پنجاب کے ساتھ اشتراک سے شروع کرنے جا رہی ہے، جس میں ایک الیکٹرک بائیک کی ماہانہ قسط 5ہزار سے کم رکھی جائے گی اور اس کے لیے پیشگی رقم بھی صرف25ہزار تک لی جائے گی۔

طالب علموں میں یہ موٹرسائیکلز قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم کی جائیں گی۔ یہ قرعہ اندازی مئی 2024ء میں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button