سیاسیات

تین سال پہلے اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے طالبان کی آمد پر خوش کن خواب دکھائے گئے

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ پہلے بھی مجھے دھمکی دے چکے ہیں کہ پریس کانفرنس کروں گا، جس کے جواب میں کہا کہ آپ کرلیں۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ دو تین سال پہلے ہمیں بریفنگ دی گئی تھی کہ طالبان پاکستان میں واپس آئیں گے تو نئی صبح طلوع ہو گی، امن اور بھائی چارہ ہو گا لیکن بریفنگ میں جو دلاسے دیے گئے تھے وہ غلط ثابت ہوئے، اس کا کوئی تو جواب دے، بانی پی ٹی آئی ہی جواب دے دے۔

انہوں نے کا کہ میں نے جواب دہی کا مطالبہ کر کے کوئی گستاخی نہیں کی، اگر میری بات کسی کی طبع نازک پر گراں گزری ہے تو میں یہی کہوں گا کہ اسے جانے دیں۔

ان کا کہنا تھاکہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ پہلے بھی مجھے دھمکی دے چکے ہیں کہ پریس کانفرنس کروں گا، میں نے پریس کانفرنس کی دھمکی کے جواب میں کہا کہ آپ کرلیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button