سیاسیات

مولانا فضل الرحمان کو اپنے جلسے میں آنے کی دعوت دیں گے، عمران خان

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ نگران حکومت، الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ سب ایک ہیں۔

بانی پی ٹی آئی نےکہا کہ یہ حکومت پانچ چھ ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، ذہنی طور پر چار پانچ ماہ جیل میں رہنےکو تیار ہوں۔

انہوں نےکہا کہ 23 مارچ کےجلسے میں دھاندلی کا شکار بننے والی تمام جماعتوں کو دعوت دیں گے، مولانا فضل الرحمان کوبھی جلسے میں شرکت کی دعوت دیں گے، مولانا فضل الرحمان کا کسی کوپتا نہیں کہ وہ آتے ہیں یا نہیں.

ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپورکو وزیراعظم کے ساتھ تصویر اس وقت بنوانی چاہیے تھی جب پیسے مل جاتے، میری عارف علوی سے کوئی ناراضگی نہیں انہوں نے معاملات حل کرانے کی پوری کوشش کی، میری طرف سے کوئی ایشو نہیں تھا، دوسری طرف سے میرے نام پر کاٹا لگایا گیا تھا، ہمارے اور فوج کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button