پاکستان

میر علی میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔

لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف اور کیپٹن محمد احمد کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی جس میں صدر آصف علی زرداری، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزیرِ داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چکلالہ گیریژن میں صدر اور آرمی چیف نے شہدا کے لواحقین کو گلے لگا کر تعزیت کی۔

بعدازاں شہدا کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئیں جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 6 دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ سے ٹکرائی تھی اور کئی خودکش حملے کیے تھے۔

اس حملے کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ گر جانے سے پاک فوج کے پانچ جوان شہید ہوگئے تھے جبکہ کلیئرنس آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے تھے، بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر نے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button