سپیشل رپورٹ

مریم نواز کی گاڑی کے ٹائر، قیمت 2 کروڑ 73 لاکھ روپے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سرکاری گاڑی کے ٹائر بدلنے کےلیے محکمہ خزانہ سے 2 کروڑ 73 لاکھ روپے طلب کر لیے گئے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے  کہا کہ ٹائروں کی تبدیلی کے لیے بھی مریم نواز کو قائل کرنا پڑا، ایک بار دوران سفر ایک ٹائر برسٹ بھی ہوچکا ہے، معائنہ کے دوران معلوم ہوا کہ ٹائر اکتوبر 2022 میں آخری بار تبدیل ہوئے۔

اُس وقت بھی ان کی قیمت 2 کروڑ 34 لاکھ روپے تھی، مخالفین کے پاس کہنے کو کچھ نہیں تو انہوں نے ٹائروں پر واویلا شروع کردیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق عظمٰی بخاری نے کہا وہ صرف 1 دن کیلئے تھا وہ بھی سیکیورٹی معاملات میں روٹین کی تبدیلی کے لیے کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button