دنیا

غزہ میں قحط سے شہید بچوں کی تعداد 27 ہو گئی

غزہ میں قحط سے شہید بچوں کی تعداد 27 ہو گئی۔ غزہ سٹی سے وزارت اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 31 ہزار 341 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

فلسطینی وزارت اطلاعات کے مطابق 7 ہزار افراد ملبے میں دبے ہیں یا لاپتہ ہیں۔

وزارت اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ میں اسرائیل نے داخلے کی نئی پابندیاں لگا دیں۔

عرب میڈیا نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں داخلہ اجازت نامے اور میگنیٹک کارڈ سے مشروط کر دیا اور مسجد کے اطراف 3 ہزار پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں کا 160واں روز گزر نے پر غزہ میں سرکاری میڈیا آفس نے بیان جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ میں 2 ہزار 761 بار نسل کشی کا ارتکاب کیا۔

غزہ سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید31 ہزار 341 فلسطینیوں کی لاشیں اسپتالوں میں پہنچائی گئیں، شہید ہونے والوں میں 13 ہزار 790 بچے اور 9 ہزار 100 خواتین شامل تھیں۔

اسرائیلی بمباری میں 364 طبی و 48 امدادی کارکن اور 133 صحافی شہید ہوچکے ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں کے باعث 73 ہزار 134 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button