کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کے لئے اچھی خبر
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پاکستان میں تعینات کینیڈین ہائی کمشنرلیسلی اسکینلین سے ملاقات میں کینیڈا کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پنجاب کے طلبا کیلئے اسکالر شپ بڑھانے کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکستان میں تعینات کینیڈین ہائی کمشنرلیسلی اسکینلین کی ملاقات ہوئی ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان ریجن نیل سٹیوارڈ، فرسٹ سیکرٹری علیشا سوسا اور ٹریڈ کمشنر بھی ملاقات میں موجود تھے۔
مریم نواز کو کینیڈین ہائی کمشنر نے پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد دی، ملاقات میں کینیڈا اور پنجاب کے درمیان معاشی تعلقات کےفروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوران ملاقات کینیڈا کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پنجاب کے طلبا کیلئے اسکالر شپ بڑھانے کا جائزہ بھی لیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ کینیڈا کے ساتھ معاشی تعلقات کو بلند ترین سطح پر لے جانا چاہتے ہیں، جس پر کینیڈین ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مل کر خوشی ہوئی۔