کاروبار

پاکستان سے طلائی زیورات کی ایکسپورٹ معطل، کروڑوں ڈالر کے آرڈر منسوخ ہونے کا خطرہ

پاکستان سے طلائی زیورات کی ایکسپورٹ معطل ہو گئی ہے، جس سے کروڑوں ڈالر کے آرڈر منسوخ ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس آر او کے خاتمے کی وجہ سے پاکستان سے طلائی زیورات کی ایکسپورٹ معطل ہونے سے کروڑوں ڈالر کے آرڈر منسوخ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

چیئرمین پاکستان جیم اینڈ جیولرز حبیب الرحمان کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے وی باک سے ایس آر او 760 خارج کر دیا ہے، ایس آر او ختم ہونے سے ایئر پورٹس پر ایکسپورٹ آرڈرز رک گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ پر 15 روز سے 4 ایکسپورٹرز کا 20 کلو سے زائد سونا پھنسا ہوا ہے، اور کسٹم حکام ایک کلو سونا کلیئر کرنے کے لیے 30 لاکھ روپے ٹیکس کا تقاضا کر رہے ہیں۔

حبیب الرحمان نے کہا پاکستان سے ماہانہ 70 کلو سے زائد سونے کے زیوارت ایکسپورٹ ہوتے ہیں، ایس آر او 760 سونے کے زیورات کی اسکیم کے تحت ٹیکس استثنیٰ فراہم کرتا ہے، اس سہولت کے خاتمے پر بھاری ٹیکسز دینا پڑیں گے۔

اس سلسلے میں پاکستان جیم اینڈ جیولرز ٹریڈرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے چیئرمین ایف بی آر کو ایک خط بھیجا گیا ہے، جس میں موجودہ صورت حال میں کروڑوں ڈالر کے آرڈر منسوخ ہونے کے خطرے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button