انتخابات

کے پی کے 40 میں دوبارہ گنتی ، کون سی پارٹی کا امیدوار کامیاب ہوا ؟

خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 40 میں 173 پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی مکمل کرلی گئی۔

دوبارہ گنتی کے بعد مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہان یوسف کامیاب قرار پائے ہیں۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شکور لغمانی نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔

پی کے 40 کا فارم 47 جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق سردار شاہ جہان یوسف نے 43014 جبکہ شکور لغمانی نے 42918 ووٹ حاصل کیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button