پاکستان

کیا تصویریں دیکھ کر جیولری کی قیمت کا اندازہ ممکن ہے؟

احمد وڑائچ نامی صارف نے توشہ خانہ کیس پر تبصرہ کرتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ الزام یہ تھا کہ توشہ خانہ سے ایک جیولری سیٹ لیا، جس کی قیمت ایک کروڑ 80 لاکھ روپے لگائی گئی۔ ان کے مطابق ’عمران خان نے قانون کے مطابق 50 فیصد یعنی 90 لاکھ روپے دیے۔‘

ان کے مطابق ’نیب کا کہنا ہے جیولری سیٹ کی قیمت زیادہ تھی، دبئی میں ایک بھارتی کمپنی کے پارٹ ٹائم سیلز مین نے تصویر دیکھ کر فیصلہ کیا کہ قیمت تین ارب روپے اور چھ کروڑ بنتی ہے۔۔ (یہ سیلز مین پارٹ ٹائم مکینک کا کام بھی کرتا ہے) اس پر سزا سنائی گئی۔ کیا تصویریں دیکھ کر جیولری کی قیمت کا اندازہ ممکن ہے؟ کیس میں نہ عمران خان کا 342 کا بیان ریکارڈ ہوا نہ بشریٰ بی بی کا، نہ فائنل آرگومنٹ ہوئے۔‘

صحافی عاصمہ چوہدری نے لکھا کہ ’عمران خان اور بشری بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید با مشقت کی سزا۔۔سب کچھ 8 فروری سے پہلے ہی مکمل کرنا ہے۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button