پاکستان

اسٹیٹ بینک کا تمام مالیت کے نئے نوٹ لانے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام مالیت کے نئے نوٹ لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جعلی نوٹوں کی شکایتیں زیادہ ہیں جس کے بعد تمام مالیت  کے نئے نوٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نئے کرنسی نوٹ بین الاقوامی سیکیورٹی فیورچرز کے ساتھ ہوں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا بتانا ہے کہ نئے نوٹ کی ڈیزائن کا فریم ورک مارچ تک مکمل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نئے نوٹوں کو بین الاقوامی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ چھاپا جائے گا، نوٹوں کو نئے سیریل نمبرز، ڈیزائن، ہائی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ متعارف کروایا جائے گا۔

جمیل احمد نے کہا کہ نئے نوٹوں کے ڈیزائن فریم ورک شروع ہوچکا ہے امید ہے یہ مارچ تک مکمل ہوگا۔

ذرائع اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں جعلی نوٹوں کی شکایات کو مدنظر رکھ کر یہ فیصلہ کیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button