انتخابات

2024 کے عام انتخابات: مسلم لیگ ن نے پنجاب میں کہاں سے کسے میدان میں اتارا ہے؟

پاکستان میں 8 فروری کو عام انتخابات کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب میں اپنے امیدواروں کی تفصیلات شائع کر دی ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف قصور سے بھی انتخابی میدان میں اتریں گے۔ پارٹی نے انھیں این اے 132 سے ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔ شہباز شریف صوبائی اسمبلی کے حلقے 164 سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

ن لیگ نے این اے 96 فیصل آباد سے نواب شیر وسیر کو ٹکٹ دیا ہے۔ خیال رہے کہ اس حلقے سے طلال چوہدری بھی ٹکٹ کے امیدوار تھے۔

این اے 171 سے مخدوم معین الدین علی کو ٹکٹ ملا۔ این اے 50 سے جاوید اختر انتخابی مہم چلائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کو این اے 164 سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ این اے 154 سے عبدالرحمان خان کانجو کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ این اے 155 سے صدیق بلوچ پارٹی کے امیدوار ہیں۔ ن لیگ نے این اے 139 سے احمد رضا مانیکا کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔

این اے 115 سے میاں جاوید لطیف انتخابات میں حصہ لیں گے۔ این اے 102 سے عابد شیر علی انتخابی میدان میں اتریں گے۔ پرویز مشرف کے دور میں وزیر داخلہ رہنے والے مخدوم فیصل حیات این اے او 108 اور پی پی 125 سے ن لیگ کے امیدوار ہوں گے۔

مسلم لیگ کے لاہور سے صوبائی اور قومی اسملبی کے امیدوار

مسلم ن لیگ نے الیکشن کے لیے لاہور سے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ حمزہ شہباز این اے 118 جبکہ مریم نواز این اے 119 سے الیکشن لڑیں گی۔

ایاز صادق این اے 120، روحیل اصغر این اے 121 ، این اے 122 سے سعد رفیق، این اے 123 سے شہباز شریف ، این اے 124 سے رانا مبشر، این اے 125 سے افضل کھوکھر اور این اے 126 سے ملک سیف الملوک کھوکھر ن لیگ کےامیدوار ہوں گے۔

این اے 127 سےعطا تارڑ، این اے 129 سے میاں نعمان کو ٹکٹ ملا جبکہ این اے 130 سے مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف الیکشن لڑیں گے۔ خیال رہے کہ نواز شریف مانسہرہ کے حلقے 115 سے بھی انتخابات لڑ رہے ہیں۔

ن لیگ نے لاہور سے صوبائی اسمبلی کے لیے بھی پارٹی امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پی پی 145سے سمیع اللہ، 146سے غزالی سلیم بٹ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

پی پی 147 سے حمزہ شہباز، پی پی 148 سے مجتبیٰ شجاع الرحمان، پی پی 170 سے رانا احسن شرافت، پی پی 168سے فیصل ایوب، پی پی 161 سے عمرسہیل ضیا، پی پی 169 سے ملک خالد پرویزکھوکھر کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

پی پی 171 سے ملک اشتیاق احمد، پی پی 172 سے رانامشہود، پی پی 173 سے میاں مرغوب، 174سے بلال یاسین، 162 سے شہبازعلی کھوکھر، پی پی 164 سےشہبازشریف، پی پی 165 سے شہزاد نذیر الیکشن لڑیں گے۔

اس کے علاوہ پی پی 166سے محمد انس محمود، پی پی 167 سے عرفان شفیع کھوکھر، پی پی 168 سے فیصل ایوب، پی پی 161 سے عمرسہیل ضیا بٹ، پی پی 169 سے ملک خالد پرویز کھوکھر اور 171 سے ملک اشتیاق احمد کو امیدوارنامزد کیا گا ہے۔

پی پی 172 سے رانامشہود، پی پی 173 سے میاں مرغوب، 174 سے بلال یاسین اور 162 سے شہبازعلی کھوکھر الیکشن لڑیں گے۔

ڈیرہ غازی خان کے حلقے 177 سے سیدہ شیر بانو بخاری ن لیگ کی طرف سے الیکشن میں حصہ لیں گی۔ این اے 186 اور پی پی 290 سے سردار اویس احمد خان لغاری کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

گجرات ڈویژن سے کس کس کو چنا گیا؟

این اے 162 سے چوہدری عابد رضا کو ٹکٹ ملا جبکہ این اے 63 سے نوابزادہ غضنفر علی گل ن لیگ کے امیدوار ہوں گے۔

حافظ آباد ضلع کے حلقے این اے 67 سے سائرہ افضل تارڑ ن لیگ کی امیدوار ہوں گی۔ سیالکوٹ کے حلقے این اے 71 سے سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

این اے 73 سے نوشین افتخار جبکہ نارووال کے حلقے این اے 76 اور پی پی 54 سے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کو ٹکٹ جاری ہوا۔ گوجرانوالہ سے این اے 77 سے چوہدری محمد بشیر ورک انتخابات میں حصہ لیں گے۔

جہلم سے حلقہ این اے 60 سے بلال اظہر کیانی اور این اے 61 سے فرخ الطاف کو ن لیگ نے ٹکٹ جاری کیے ہیں۔

راولپنڈی ڈویژن سے ن لیگ کے امیدواران

اٹک کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 49 سے شیخ آفتاب احمد کو ٹکٹ جاری کیا گیا جبکہ راولپنڈی سے این اے 52 سے راجہ جاوید اخلاص، این اے 53 سے راجہ قمرالاسلام، این اے 55 سے ملک ابرار احمد، این اے 56 سے محمد حنیف عباسی کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

چکوال کے حلقے این اے 58 سے میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال کو ٹکٹ دیا گیا جبکہ این اے 59 سے تحریک انصاف چھوڑنے والے سابق رکن اسمبلی سردار غلام عباس کو ن لیگ کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے حلقے این اے 46 سے انجم عقیل خان جبکہ این اے 47 سے طارق فضل چوہدری کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button