جرم کہانی

سوتیلی ماں کو جلا کر قتل کرنے والا حساس ادارے کا ملازم گرفتار

بیوی کو زندہ جلاکر مار دینے اور کچن میں آگ لگنے کا رنگ دینے والے شوہر اور سوتیلے بیٹے سی ٹی ڈی انسپکٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔

نجی میڈیا کے مطابق فیکٹری ایریا میں آگ لگنے سے خاتون کی ہلاکت کے معاملے میں نیا رخ سامنے آگیا، پولیس کے مطابق خاتون تبسم کو آگ لگا کر قتل کیا گیا جس پر مقتولہ کے شوہر نذیر اور سوتیلے بیٹے سی ٹی ڈی انسپکٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں شوہر راجہ نذیر اور سی ٹی ڈی انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، راجہ نذیر نے تبسم سے دوسری شادی کی تھی، ملزم کے سالے مدعی مقدمہ کے مطابق اس کا بہنوئی ملزم راجہ نذیر بہن کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا، ملزم نے موقف اختیار کیا کہ تبسم کو چائے بناتے آگ لگی جب کہ موقع پر پہنچے تو آگ کچن کی بجائے کمرے میں لگی تھی۔
پولیس کے مطابق جائے وقوع اور حالات و واقعات نے ملزم کے بیان کی نفی کردی گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button