صحت

پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ ’جے این ون‘ کی روک تھام سے متعلق ایڈوائزری جاری

پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ ’جے این ون‘ کی روک تھام سے متعلق اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (آئی ایچ آر اے) نے ایڈوائزری جاری کردی۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ شہری صابن اور پانی سے بار بار اور اچھی طرح ہاتھ دھوئیں، صابن اور پانی دستیاب نہ ہونے پر ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کریں۔

آئی ایچ آر اے کی ایڈوائزری کے مطابق شہری چھینکتے یا کھانستے وقت منہ اور ناک کو کہنی سے ڈھانپ لیں، بیمار مریض گھر پر رہیں، آرام کریں اور ہجوم سے بچیں اور صحت یابی تک سماجی دوری کے اقدامات پر عمل ضرور کریں۔

اس کے علاوہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے بھی لازمی گریز کریں۔

واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کورونا کے نئے ویرینٹ کے 4 مشتبہ کیسز کی تشخیص ہوچکی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button