پاکستان

باجوڑ : پولیس ٹرک کے قریب خوفناک دھماکہ

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پولیو سکیورٹی کیلئے جانے والے پولیس ٹرک کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس ٹرک کو باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ بیلوٹ فرش میں نشانہ بنایا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 5 اہلکار شہید اور 22 زخمی ہوئے ہیں۔

جاں بحق اہلکاروں میں حبیب الرحیم، مناسب خان، محمد رؤف، خان محمد اور علی رحمان شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار انسداد پولیو مہم ٹیم کی سکیورٹی کیلئے جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی دھماکے کی زد میں آ گئی۔

دھماکے کے بعد زخمیوں کو خار اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے، جبکہعلاقے کا محاصرہ کر کے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مہمند اور لوئر دیر ٹیموں کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button