
اسرائیلی فوج نے غزہ کے آثار قدیمہ پر حملہ کرتے ہوئے 650 سال پرانی العمری مسجد شہید کردی۔
7 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 17 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی قدیم اور سب سے بڑی مسجد پر بمباری کی اور اسے شہید کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی قرون وسطیٰ کی عمری مسجد کو بمباری سے شہید کردیا۔
حماس کی جانب سے اسرائیلی فوج کے اس اقدام کو گھناؤنا جرم قرار دیا ہے، جس کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کو زمینی آپریشن میں حماس کے القسام بریگیڈ کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے، غزہ کے زمینی آپریشن میں القسام فائٹرز کے ہاتھوں مزید دو اسرائیلی فوجی مارے گئے جس کے بعد غزہ میں زمینی آپریشن میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 91 ہوگئی ہے۔
The destruction inflicted upon the Great Omari Mosque, the oldest mosque of Gaza built over 650 years ago, as a result of the ongoing Israeli bombardments.#GazaGenocidepic.twitter.com/sLCR2TEDDe
— Quds News Network (@QudsNen) December 8, 2023