تازہ ترینخبریںدنیاویڈیوز

حماس نے اسرائیلی قیدیوں کی پہلی کھیپ کی حوالگی کی ویڈیو جاری کردی

جمعے کی شام حماس نے غزہ کی پٹی میں خواتین اور بچوں سمیت اسرائیلی زیر حراست افراد کی پہلی کھیپ بین الاقوامی ریڈ کراس کے حوالے کیے جانے کی ویڈیو جاری کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حماس نے اس سے قبل جمعہ کو غزہ میں قید 13 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا تھا، جب کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے معاہدے کے پہلے دن اپنی جیلوں میں بند 39 فلسطینیوں کو رہا کیا تھا۔ جنگ بندی کے دوران غزہ میں اسرائیلی فوج نے حملے بند کیے اور مصر کے راستے امدادی سامان کے ٹرک غزہ داخل کیے گئے۔

13 اسرائیلیوں کے علاوہ حماس نے 10 تھائی باشندوں اور ایک فلپائنی کو رہا کیا۔ یہ رہائی قطر، امریکا اور مصر کی ثالثی کی کوششوں سے عمل میں لائی گئی۔

دوسری طرف اسرائیل نے 39 فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کیا۔ ان میں 15 لڑکے اور 24 خواتین شامل ہیں۔ ان میں سے 28 کو مغربی کنارے کے بیتونیا چوکی سے رہا کیا گیا جب کہ 11 کو مشرقی یروشلم میں رہائی کے لیے منتقل کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جمعہ کو 4 روزہ جنگ بندی شروع ہوئی تھی۔

قطر مرکزی ثالث، مصر اور امریکا کے ساتھ چار روزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا تاہم قیدیوں کی رہائی جاری رہی تو جنگ بندی میں توسیع ہوسکتی ہے۔ چار روزہ جنگ بندی میں 50 یرغمالیوں کے تبادلے کے لیے اسرائیل میں قید 150 فلسطینیوں کے تبادلے کی شرط رکھی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button