تازہ ترینجرم کہانیخبریں

کراچی کے بعد کوئٹہ میں بھی پولیس اہلکار ڈکیتی میں ملوث نکلے

کراچی کے بعد کوئٹہ میں بھی پولیس اہکار ڈکیتی میں ملوث نکلے ، منی چینجر کی دکان پر اٹھارہ لاکھ روپے کی ڈکیتی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے بخاری سینٹرمیں منی چینجرکی دکان پر اٹھارہ لاکھ روپے کی ڈکیتی میں پولیس اہلکارملوث نکلے۔

واردات گزشتہ روز ہوئی تھی، دکانداروں نے ڈکیتی کےالزام میں ایک شخص کو پکڑکر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ پکڑا جانے والا شخص شہید خالق آباد تھانے کا ہیڈ محرر اقبال ہے جبکہ دو ساتھی کانسٹبل سیف اللہ اور کانسٹبل ہدایت اللہ 18 لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے تھے، جن کی گرفتاری کےلیے کوششیں جاری ہیں۔

گرفتار ہیڈ محرر اور اس کے دو مفرور ساتھیوں کو معطل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button