تازہ ترینخبریںدنیاویڈیوز

ویڈیو: حزب اللہ کا المطلہ میں اسرائیلی فوجی ہیڈ کواٹر پرحملہ، شمالی اسرائیل میں سائرن کی گونج

اسرائیلی فوج نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ شمالی اسرائیل میں خطرے کے سائرن بجنے کے بعد شہری محفوظ پناہ گاہوں کی طرف جاتے دیکھے گئے ہیں۔ دوسری طرف حزب اللہ نے المطولہ کے مقام پر اسرائیلی فوجی ہیڈ کواٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ نے ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہا کہ اس نے براہ راست گائیڈڈ منیزائل سے ایک مکان کو نشانہ بنایا ہے۔

لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ وقفے وقفے سے اسرائیلی بمباری نے جنوبی لبنان میں علما الشعب، جبل البابونہ اور جبل العالم کے مضافات کو نشانہ بنایا۔

ادھر لبنانی فوج کے کمانڈر جوزف عون نے منگل کے روز کہا کہ ان کے ملک کو "مختلف سطحوں پر شدید چیلنجز” کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد کی دونوں اطراف کشیدگی کی وجہ سے سکیورٹی کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے لبنان کے 80 ویں یوم آزادی کے موقع پر "ایکس” پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ٹویٹس کی ایک سیریز میں کہا کہ "آج ہم ایک انتہائی خطرناک منظر کے سامنے کھڑے ہیں، کیونکہ اسرائیلی دشمن انتہائی ہولناک اور خونریزی کا ارتکاب کر رہا ہے۔ فلسطینی عوام کے خلاف غیر معمولی انداز میں قتل عام اور ہمارے وطن اور دیہات میں ہمارے لوگوں کی خودمختاری پر بار بار حملے کررہا ہے۔ ان حملوں میں اسرائیلی فوج عالمی سطح پر ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کررہی ہے۔

حزب اللہ نے پہلے اعلان کیا تھا کہ جنوب میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اس کا ایک رکن مارا گیا ہے۔ حزب اللہ نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق بقاع کے قصبے میدون سے تھا۔

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان گزشتہ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی جنگ کے ساتھ اسرائیل اور لبنان کی سرحد بھی کشیدگی کی لپیٹ میں ہے۔ اسرائیلی فوج کے سرحد پار حملوں میں لبنان میں 77 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button