تازہ ترینخبریںدنیا

الزیتون کے اردگرد حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان فیصلہ کن لڑائی جاری

غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی جارح فوجوں سے برسرپیکار حماس کی حکومت نے کہا ہے کہ غزہ شہر کی پرانی بستیوں پر مشتمل الزیتون کے علاقے میں اس کے جنگجوؤں اور اسرائیلی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں اور فضائی بمباری جاری ہے۔

ادھر اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ غزہ کے جنوبی پڑوس میں اسکی افواج مکمل قبضہ کرنے کے قریب ہے۔

اپنے بیان میں جارح اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے جنوبی غزہ شہر میں الزیتون کے علاقے میں حماس کی مرکزی بٹالین کا آپریشنل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

الزیتون غزہ کے پرانے شہر کے جنوب مغرب میں واقع سب سے بڑا ضلع ہے۔ یہ علاقہ قدرتی طور پر دشمن کے درمیان گِھرا ہواہے جس کی بڑی وجہ غزہ کی پٹی کی سرحد کا یہاں پر اندر کی جانب خم ہے جو اسے صرف چار میل چوڑی تک محدود کر دیتا ہے۔

اسرائیلی فوج نے تین دن پہلے الزیتون میں زمینی افواج کی مدد سے شدید جنگ چھیڑ دی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ غزہ کی پٹی میں اپنی کارروائیوں کو مزید بڑھا رہا ہے جس میں الزیتون کے علاقے میں 36ویں ڈویژن کی طرف سے جارحانہ کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

خاص طور پر سوموار سے یہاں 36ویں ڈویژن اور حماس کے جنگجووں کے درمیان گھمسان کا رن پڑا ہوا تھا۔ اسرائیلی فوج نے آج ایک بیان میں کہا کہ ان حملوں میں درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

قابض فوجیوں نے علاقے کی تلاشی کے دوران بہت سے ہتھیار ملنے کا دعویٰ کیا ہے اس کے علاوہ، زمیی فوجیوں کی رہنمائی میں زیتون کے علاقے میں ایک فضائی حملے کے نتیجے میں جنگجوئوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ بھی کیا گیا۔

اسرائیلی فوجیوں نے حماس کے مزید فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے ساتھ اسلامی جہاد کے ہتھیاروں کی تیاری کے مرکز جہاں طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ موجود تھے اور سرنگوں کی شافٹوں کو بھی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔

اسرائیلی فوج کے کمانڈنگ آفیسر نے الزام عائد کیا کہ الزیتون میں 36ویں ڈویژن کی لڑائی کے دوران جنگجو بچوں، خواتین اور شہریوں کے درمیان چھپے ہوئے ہوئے تھے۔ اور اس پیچیدہ جنگی آپریشن میں کئی چھپے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہلاکتوں کی کل تعداد 12,916 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے غالب اکثریت بے گناہ افراد خاص طور پر بچوں اور خواتین کی ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق بارش کے موسم اور جنگی حالات کے باعث شہری دفاع کی گاڑیوں اور ایمبولینس کے عملے کو پیش رفت کے دوران شدید دشواری کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button