تازہ ترینجرم کہانیخبریں

لاہور میں 14 سالہ لڑکے کی خطرناک ڈرائیونگ نے خاندان اجاڑ دیا، 6 افراد جاں بحق

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 14 سالہ لڑکے کی خطرناک ڈرائیونگ نے خاندان اجاڑ دیا، دوسری کار میں بیٹھے 2 بچوں سمیت خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس 7 میں کار حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، حادثہ تیز رفتار چودہ سالہ کار سوار لڑکے کی وجہ سے پیش آیا۔

واقعہ ڈی ایچ اے فیز سیون میں رات گئے پیش آیا، رفاقت علی اپنی فیملی کے ہمراہ بیٹی کے سسرال جا رہا تھا، کہ تیز رفتار کار ان کی گاڑی سے ٹکرائی، جس سے رفاقت کی 45 سالہ بیوی رخسانہ، 27 سالہ بیٹا حسنین، 23 سالہ بہو عائشہ، 30 سالہ سجاد داماد، اور 4 سالہ نواسی انابیہ اور 4 ماہ کا پوتا حذیفہ شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

پولیس نے کم عمر ڈرائیور افنان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، جاں بحق افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ لڑکے کو گاڑی سے نکال کر پولیس کے حوالے کیا، بچے نے تسلیم کیا تھا کہ گاڑی کو اس نے ہٹ کیا، لیکن پھر کسی کا فون سن کر بچہ اپنے بیان سے مکر گیا۔

لواحقین نے ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button