Uncategorized

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس چیف اسماعیل ہنیہ اور امیر قطر سے ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان قطر کے دارالحکومت دوحہ  پہنچے ہیں جہاں ان کی حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ملاقات ہوئی۔ 

اس موقع پر غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں اور حماس کی طرف سے شروع کیے گئے’طوفان الاقصیٰ‘ آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ مزاحمت کاروں کے اہداف مکمل ہونے تک جنگ جاری رہے گی۔

ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے دوحہ میں قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی، جس میں غزہ کی صورتحال سے متعلق گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران غزہ میں پانی، خوراک اورادوایات کی سپلائی بند کرنے پر اظہار افسوس کیا گیا۔

اس سے قبل قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن نے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور فلسطین کی صورتحال پر گفتگوکی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button