تازہ ترینجرم کہانیخبریں

کالعدم تنظیم بی ایل اے عبدالمجید بریگیڈ کا اہم سرغنہ اور ساتھی ہلاک

کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی عبدالمجید بریگیڈ کے اہم سرغنہ صدام حسین مسلم اور ساتھی کو تربت کے علاقے کیچ میں ہلاک کر دیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے بی ایل اے کے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران دہشت گرد صدام حسین مسلم کو ہلاک کر دیا گیا۔

ہلاک دہشت گرد صدام حسین مسلم، گرو اور جبار جیسے ناموں سے بھی جانا جاتا تھا، آپریشن کے دوران اس کا ایک اور ساتھی دہشت گرد مقصود بھی مارا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا ہے۔

دہشت گرد صدام 2016ء سے جنوبی بلوچستان میں دہشت گردی کی 93 وارداتوں میں ملوث تھا۔

دہشت گرد صدام گرینیڈ حملے، بارودی سرنگوں کے حملے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا، ان حملوں میں 131 معصوم لوگوں کی جانیں گئیں جبکہ 177 لوگ زخمی بھی ہوئے۔

ستمبر 2023ء میں دہشت گرد صدام ایف سی بلوچستان کے ہیڈکوارٹر پر بھی حملے میں ملوث رہا۔

وہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں میں سرگرم تھا اور اس کا ضلع میں نوجوانوں کو دہشت گرد گروپوں میں شامل کرنے میں اہم کردار تھا۔

دہشت گرد صدام حسین کے خلاف گوادر اور تربت میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں اور یہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں متعدد دہشت گرد سیل بھی چلا رہا تھا۔

دہشت گرد صدام صوبے کے معصوم نوجوانوں کو ورغلا کر دہشت گرد کارروائیوں کا حصہ بناتا تھا۔

ذرائع کے مطابق بی ایل اے عبدالمجید بریگیڈ کے دہشت گرد صدام کی ہلاکت اس دہشت گرد تنظیم کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گرد صدام کی ہلاکت سے علاقے میں دہشت گرد کارروائیوں میں نمایاں کمی آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button