تازہ ترینخبریںسیاسیات

اب کیا ہم دکھڑے لے کر بیٹھ جائیں کہ ہمیں کس نے کیوں جیل میں ڈالا؟ رانا ثنا اللہ

سٹیبلشمنٹ مخالف بیانے سے پیچھے ہٹ جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر بالکل غلط ہے، ہماری جدوجہد کا محور پاکستان اور عام آدمی کی فلاح و بہبود ہونا چاہیے یا ہم اپنے دکھڑے لے کر بیٹھ جائیں کہ فلاں نے مجھے جیل میں ڈالا تھا کیوں ڈالا تھا اور فلاں کے خلاف میں مقدمہ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ انتقامی سیاست نے ہی اس ملک کا بھٹا بٹھایا ہے، ہمارے ساتھ اور ہمارے قائد کے ساتھ ناانصفی کرنے والوں میں سے کسی کا نام ہم نہیں بھولیں گے لیکن نواز شریف قوم کے لیے امید کا پیغام لے کر آرہے ہیں۔

نواز شریف کی وطن واپسی پر گرفتاری کے امکان کے حوالے سے سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کے لیے ہماری قانونی ٹیم نے تیاری مکمل کرلی ہے، ان شا اللہ وہ حفاظتی ضمانت لے کر وطن واپس آئیں گے اور عدالت کو سرینڈر کریں گے۔

بیک ڈور اشاروں سے متعلق سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ ہم ایسے اشاروں پر یقین نہیں رکھتے، ہمیں اپنے کیس کے حقائق کے پیش نظر پورا یقین ہے کہ نواز شریف بے گناہ اور بے قصور ہیں، ان کے کیس میں اتنی سکت ہی نہیں ہے کہ ہمیں یہ ریلیف نہ ملے، اس لیے ہمیں یقین ہے کہ کسی اشارے اور گارنٹی کے بغیر نواز شریف کو ریلیف ضرور ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button