تازہ ترینخبریںپاکستان

برطانوی پاکستانی طالبہ نے ‘جی سی ایس سی امتحان’ میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور نے جی سی ایس سی امتحان میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، مینسا ٹیسٹ کے مطابق ماہ نور کا آئی کیو لیول 161 دنیا کے ذہین ترین ایک فیصد افرادمیں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برٹش پاکستانی طالبہ نے جی سی ایس سی امتحان میں عالمی ریکارڈ قائم کردیا ، ماہ نور چیمہ نے چونتیس مضامین میں اے اسٹار گریڈ حاصل کیے۔

دس مضامین اسکول سے اور چوبیس پرائیویٹ امیدوار کے طور پر دیے، مینسا ٹیسٹ کے مطابق ماہ نور کا آئی کیو لیول 161 دنیا کے ذہین ترین ایک فیصد افرادمیں شامل ہیں۔

ماہ نور کے والدین عثمان اور طیبہ چیمہ کا تعلق لاہور سے ہے، ماہ نور نے لاہور کے پرائیویٹ اسکول سے تعلیم حاصل کی، دو ہزار سولہ میں برطانیہ منتقل ہوئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button