تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

چوہدری پرویز الہٰی ایک ماہ کے لیے نظر بند

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ایک ماہ کے لیے نظر بند کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کو تھری ایم پی او کے تحت ایک ماہ کے لیے نظربند کر دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پرویز الہٰی آئندہ ایک ماہ کیمپ جیل میں رہیں گے، پرویز الہٰی کے خلاف تین مقدمات درج ہیں، وہ پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما ہیں، اس لیے ان سے امن و امان کو نقصان ہو سکتا ہے۔

نوٹیفکیشن میں تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں 2، غالب مارکیٹ میں درج ایک مقدمے کا ذکر شامل کیا گیا ہے، اور کہا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی ان کیسز میں پولیس کو مطلوب بھی ہیں۔ واضح رہے کہ سی سی پی او لاہور کی جانب سے پرویز الہٰی کی نظر بندی کے لیے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ لکھا گیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button