تازہ ترینخبریںپاکستان

سکھر میں تاریخی ثقافتی مراکز کے اطراف میں تجاوزات ہٹانے کیلئے کمیٹی تشکیل

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) حکومت سندھ نے ضلع سکھر میں تاریخی ثقافتی مراکز کے اطراف میں تجاوزات اور پتھر کے کرشنگ پلانٹ سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے کے لئے سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر کمیٹی تشکیل دے دی ہے کمیٹی کے چیئرمین سیکریٹری محکمہ ثقافت و سیاحت ہوں گے کمیٹی میں سیکریٹری محکمہ ریونیو ، سیکریٹری محکمہ محنت ، معروف قانون دان شہاب اوستو اور معروف ادیب و دانشور انعام اللہ شیخ کمیٹی کے رکن ہوں گے کمیٹی ان تاریخی ثقافتی مقامات کے قریب تجاوزات کو ختم کرنے کے لئے ایس ایس پی سکھر سے مدد لے گی محکمہ مائینز اینڈ منرل کرشنگ پلانٹ کا جائزہ لے کر دوسرے مقام پر منتقل کرنے کا اقدام کرے گی کمیٹی پتھر نکالنے کے مقام کا بھی جائزہ لے گی اور تاریخی ثقافتی مقامات کے قریب پتھر نکالنے کا عمل بند کرائے گئ کمیٹی آرکیالوجی میوزیم کے ساتھ مل کر آرکیالوجی کے مقامات کے تحفظ کو یقینی بنائے گی کمیٹی ہر ماہ اجلاس کرکے ایس ایس پی سکھر کے ساتھ مل کر تجاوزات کا خاتمہ کرے گی کمیٹی عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے سیمینار منعقد کرے گی کمیٹی ہر پندرہ روز بعد علاقہ کا دورہ کرکے جائزہ لے گی اور دورے کی رپورٹ شائع کرے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button