تازہ ترینخبریںپاکستان

آرمی چیف کا دورہ ایران، دونوں ممالک کا دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے تعاون پر اتفاق

پاکستان اور ایران کی عسکری قیادت کے درمیان دہشتگرد نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کیلیے تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایران کا دو روزہ سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے عسکری قایدت سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان ملاقاتوں میں دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، سرحدی علاقوں میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے مؤثر تعاون جبکہ دہشتگرد نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کیلیے تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورے کے موقع پر ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں باہمی تعلقات، علاقائی امن اور استحکام کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایران کے سرکاری دورے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ملٹری ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنرپیش کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button