تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

عدالت کا پرویز الٰہی کو نامعلوم کیسز میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الٰہی کو نامعلوم کیسز میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی درخواست پر مختصر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں نامعلوم کیسز سمیت نیب اور ایف آئی اے کی انکوائریوں میں بھی گرفتاری سے روک دیا۔

دوسری جانب تھانہ غالب مارکیٹ میں درج مقدمے میں پرویز الٰہی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی صدر کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں 12 جولائی کو پرویز الٰہی کی ضمانت منظور ہونے کے باوجود رہائی نہ ہو سکی ہے۔ جیل حکام کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کی جانب سے بینکنگ کورٹ میں مچلکے جمع نہیں ہوئے، روبکار موصول نہیں ہوئی لہٰذا ان کی رہائی ممکن نہیں۔

ایف آئی اے کے تحت دائر مقدمے میں عدالت نے پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کی تھی۔

بنکنگ جرائم کورٹ کے جج اسلم گوندل نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت کی تھی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد کہا تھا کہ انہیں مزید جیل میں رکھنا زیادتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button