تازہ ترینخبریںپاکستان

مہنگائی کے پیش نظر کارتوس کی قیمتوں میں بھی اضافہ

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر کارتوس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے 7 ٹریپ اور 9 اسکیٹ کے فی کارتوس کی قیمت 75.05 روپے سے بڑھاکر 84.48 روپے کردیا گیا ہے جس کے بعد ایک باکس کی قیمت 1876.25 روپے سے بڑھاکر 2112 روپے کردیا گیا ہے ایس جی ، ایل جی ، بی بی اور اے اے اے فی کارتوس کی قیمت 76 روپے سے بڑھاکر 85.56 روپے کردیا گیا ہے جس کے بعد ایک باکس کی قیمت 1900 روپے سے بړ‎ھاکر 2139 روپے کردی گیا ہے سپر کے فی کارتوس کی قیمت 83.60 روپے سے بڑھاکر 94.12 روپے کردیا گیا ہے جس کے بعد ایک باکس کی قیمت 2090 سے بړ‎ھاکر 2353 روپے کردیا گیا ہے ایکسل کے ایک کارتوس کی قیمت 84.55 روپے سے بڑھاکر 95.20 روپے کردیا گیا ہے جس کے بعد ایک باکس کی قیمت 2113.75 روپے سے بړ‎ھاکر 2380 روپے کردیا گیا ہے جو فرم نان فائلر ہوں گی ان کو 3 فیصد جی ایس ٹی ادا کرنا ہوگا کمپنی کو بغیر کسی اطلاع کے کسی بھی وقت کارتوس کی قیمتوں کو تبدیل کرانے کا اختیار ہوگا کمپنی کسی بھی وقت کارتوس سپلائی کرنے والے ادارے سے رابطہ کرکے معاونت لے سکتی ہے ان قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا تمام اسلحہ ڈیلرز کو نئی قیمتوں کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button