تازہ ترینجرم کہانیخبریں

جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کی ہاسٹل میں پُر اسرار موت

جی سی یونیورسٹی میں بی ایس کی طالبہ کی پراسرار طور موت ہوگئی، لاریب طبیعت خرابی پر اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے دھوبی گھاٹ میں نجی ہاسٹل میں طالبہ کی پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی۔

پولیس نے بتایا کہ لاریب جی سی یونیورسٹی میں بی ایس کی طالبہ تھی، رات گئے لاریب کی طبیعت خرابی پر ریسکیو ٹیم کو بلایا گیا اور سول اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں وہ جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لاریب حافظ آبادکی رہائشی تھی، لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔

گذشتہ روز نواب شاہ کے دارالامان میں تئیس سال کی لڑکی پراسرارطورپرہلاک ہوگئی تھی ، لڑکی نے تین روز پہلے پناہ لی تھی۔

لڑکی کے گھر والے زہر دینے کا الزام لگارہے ہیں، گاؤں پنجو کی رہائشی شبیراں ڈاہری کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، دارالامان انتظامیہ نے اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گئی تھیں۔

بھائی ایاز ڈاہری نے الزام لگایاکہ بہن کوعدالت پیش ہونا تھا، زہر دےکر ماراگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button