تازہ ترینخبریںدنیا

کشمیر کے حوالے سے راہول گاندھی کا اہم بیان

بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر وسیع پیمانے پر مزاکرات کی ضرورت ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کنے واشنگٹن کے نیشنل پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر وسیع پیمانے پر مزاکرات کی ضرورت ہے، کشمیر میں جمہوری عمل کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

نریندر مودی اور بی جے پی کی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت نے بھارت میں ہمیشہ نفرت کو فروغ دیا، بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت نے لوگوں کو تقسیم کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی اقلیتوں کے تحفظ، حقوق کے لیے نظام موجود ہے لیکن عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے، بھارت میں تمام برادریوں کو مذہبی آزادی حاصل ہونی چاہیے۔

بھارت کے اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا کہ بھارت کا آئین ہر شخص کو برابری کا حق فراہم کرتا ہے، بھارت میں مزید نفرتیں ہونے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button