تازہ ترینخبریںپاکستان

ڈاؤن اسٹریم کوٹڑی میں خشک سالی کی وجہ سے انڈس ڈیلٹا کے 35 لاکھ افراد متاثر

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) ڈاؤن اسٹریم کوٹڑی میں خشک سالی کی وجہ سے انڈس ڈیلٹا کے 35 لاکھ افراد متاثر اور تین اضلاع کی 22 ہزار 872 ایکڑ زمین سمندر میں آنے کی وجہ سے تباہ ہوئی ہے

گذشتہ برس سیلاب کی وجہ سے سندھ کا 10 ارب ڈالر کا نقصان کا انکشاف ہوا ہے یہ بات محکمہ آبپاشی کی رپورٹ میں بتائی گئی ہے رپورٹ کے مطابق ڈاؤن اسٹریم کوٹڑی کی لیفٹ بنک میں بدین ، سجاول اور ٹھٹھہ شدید متاثر ہوئے دریائے سندھ میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے سمندر اب خشکی کی طرف بڑھ رہا ہے

جس کے باعث نہ صرف زمینین سیم وتھور کا شکار ہورہی ہیں بلکہ زیر زمین پانی بھی اب نمکین ہوگیا ہے رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بنک نے اسٹڈی کرائی تھی جس میں انڈس ڈیلٹا کو تباہ ہونے سے بچایا جاسکتا ہے انڈس ڈیلٹا کے لوگوں کی زندگی کا انحصار پانی پر ہے

اس سے ان کی زمینیں آباد ہوتی ہیں مویشی زندہ رہتے ہیں لیکن جب پانی نہیں ہوتا تو لوگ اپنے مویشیوں کے ساتھ ہجرت کرلیتے ہیں اس صورتحال کے پیش نظر کوسٹل ریسیلنٹ پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے ایشیائی ترقیاتی بنک اور جاپان کی جانب سے مالی امداد کی منظوری دی گئی ہے

ایشیائی ترقیاتی بنک نے تربیت یافتہ قابل کنسلٹنٹ بھرتی کئے ہیں تاکہ ان منصوبوں میں حکومت سندھ کی مدد کی جاسکی جو منصوبہ تیار کیا گیا ہے اس کے تحت عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جائے پانی کے میٹھے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے نکاسی آب کا نظام بہتر بنایا جائے

سیلاب کے دوران انسانی آبادیوں کو بچانے کے انتظام کئے جائیں عوام کی معاشی صورتحال بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں انڈس ڈیلٹا کی انسانی آبادیوں کی بحالی اور آبادکاری کے لئے 26 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے اس سے اس منصوبہ کے تحت انڈس ڈیلٹا کی زمینوں کو قابل کاشت بنانا ہے

مال مویشیوں اور ماہی گیری کو بھی سہولیات فراہم کرنا ہے ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کی جانب سے ٹریننگ دی جائے تاکہ وہ اپنا معیار زندگی بہتر بناسکیں سندھ کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سڑکیں تعمیر کی جائیں گی اور دیگر ترقیاتی کام کرائے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button