تازہ ترینخبریںپاکستان

کورکمانڈر کانفرنس: فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو آرمی ایکٹ کے تحت سزائیں دینےکااعادہ

پاک فوج کی اعلیٰ قیادت نے اتفاق کیا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت انصاف کے کٹہرےمیں لایا جائیگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیرصدارت کور کمانڈرزکانفرنس ہوئی، کانفرنس میں دفاعی اورسیکیورٹی صورتحال سمیت پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کو اندرونی اوربیرونی سلامتی سےمتعلق تفصیلی طورپرآگاہ کیاگیا اور فورم نے گزشتہ چند دنوں میں امن کی صورت حال کا جامع جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں امن کی صورتحال سے سیاسی مفادات حاصل کی کوشش کی گئی، فورم نے فوجی تنصیبات اور املاک کیخلاف سیاسی طورپرمحرک و اکسانے والے واقعات کی مذمت کی اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ ملوث افراد کو آرمی ایکٹ اورآفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت انصاف کے کٹہرےمیں لایاجائیگا۔

آرمی چیف کی زیر صدارت ہونے والی کورکمانڈر کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دشمن قوتوں کے مذموم پروپیگنڈے کو پاکستانی عوام کی حمایت سے شکست دی جائےگی اور فوجی تنصیبات پرحملہ کرنے والوں کیخلاف مزید تحمل کامظاہرہ نہیں کیاجائیگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے بیرونی اسپانسرشدہ اوراندرونی طور پرسہولت یافتہ پروپیگنڈے پرتشویش کا اظہار کیا،فورم کی جانب سے کہا گیا کہ پروپیگنڈا فوج کی قیادت کےخلاف شروع کیاگیا،جس کا مقصد عوام اور اداروں میں خلیج پیداکرناہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بریفنگ میں کہا گیا کہ پاک فوج حملوں کے منصوبہ سازوں،اکسانے والوں سمیت تمام مجرموں سےبخوبی واقف ہیں،شہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی،توڑ پھوڑ پرمشتمل منصوبے پرعمل درآمدکرایاگیا،منصوبے کا مقصد ادارےکو بدنام کرناتھاجبکہ ساراعمل ذاتی سیاسی ایجنڈےکیلئےتھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں آرمی چیف نےسارے معاملےپر فوجی فارمیشنزکی جانب سےتحمل اورپختہ ردعمل کوسراہا، شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایجنڈے کے تحت تنصیبات پرحملہ کرنےوالوں کیخلاف رعایت نہیں برتیں گے، دشمن قوتوں کےشیطانی پروپیگنڈ ے کو عوام کی حمایت سےشکست دی جائےگی۔

اس کے علاوہ فورم نےغیرمستحکم سیاسی صورتحال میں اسٹیک ہولڈرزکےاتفاق رائےپرزور دیتے ہوئے کہا کہ اتفاق رائے سےعوام کے اعتماد، معاشی ترقی اورجمہوری نظام کو دوام بخشاجاسکے۔

کانفرنس کےشرکانےشہدائےپاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا نےدہشت گردی کےجڑسےخاتمےکیلئےوطن اورقوم پرجانیں نچھاورکیں،شرکا نے بلوچستان میں مسلم باغ حملے کا بھرپورجواب دینےپرجوانوں کوخراج تحسین پیش کیا اور شہید ہونے والےجوانوں کی عظیم قربانیوں کو بھی زبردست خراجِ تحسین پیش کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button