تازہ ترینخبریںسیاسیات

حکمران چاہتے ہیں کہ ۔۔۔۔ اعتزاز احسن نے بڑا دعویٰ کردیا

ممتاز قانون دان اور اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ حکومتی جماعتیں چاہتی ہیں کہ انہیں نااہل کیا جائے تاکہ انہیں بیانیہ مل جائے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ خواجہ آصف سمیت کچھ حکومتی لوگوں نےتو تلواریں نکال لی ہیں، سپریم کورٹ تو تحمل کامظاہرہ کررہی ہے، حکومتی جماعتیں چاہتی ہیں جلد سےجلد توہین عدالت ہو تاکہ انہیں بیانئے مل سکے۔

سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات اس حد تک بڑھ چکے کہ ہم ایک دوسرےکےدشمن بن گئے،اللہ نہ کرے کسی بھی لیڈرکوکچھ ہوا توملک میں بہت انتشار پھیلے گا، ہمارامعاشرہ ٹکڑےٹکڑےہوجائیگا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنےجس قسم کی زبان استعمال کی جارہی ہے وہ سب کے سامنے ہیں، یہ لوگ تو دعوت دے رہےہیں کہ انہیں نااہل کیاجائے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ چیف جسٹس نرم طبیعت کےمالک ہیں وہ ہرشخص سے بڑے خوشگواراندازمیں ملتےہیں،چیف جسٹس صاحب بلاول بھٹو کیساتھ بھی خوشگواراندازمیں ملےتھے۔

ان کا کہنا تھا کہ جسٹس عمرعطابندیال کےتاریخی فیصلوں کی ایک فہرست ہے اور وہ انسانی حقوق سےمتعلق اہم رائےرکھتےہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button