تازہ ترینخبریںسیاسیات

پیر کو نیب ایکٹ ختم ہوتے ہی 1200 ارب کے کیس کھل جائیں گے

ماہر قانون دان و پی پی رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں پی پی نے ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت کردی ہے۔

ماہر قانون دان لطیف کھوسہ نے کہا کہ پی ڈی ایم نے طے کیا ہے کہ ایمرجنسی کے معاملے کو پارلیمنٹ میں لے کر جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایمرجنسی لگانے کے کوئی عوامل نہیں ہیں، ایمرجنسی لگانے کا مطلب یہ ماننا ہے کہ سول انتظامیہ مکمل ناکام ہوگئی۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایمرجنسی کے نفاذ پر صدر کی تسلی و تشفی ہونا صوابدیدی اختیارات ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیر کو انشا اللہ نیب ایکٹ بھی اڑا دیا جائے گا، نیب ایکٹ ختم ہونے سے 1200 ارب کے کیس کھل جائیں گے اور 1200 ارب روپے بھی خزانے میں واپس آنے کا امکان ہے۔

ایک سوال کے جواب میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ مولانا کی جماعت سیاست کے مرکزی دھارے میں آج تک نہیں آئی، انہوں نے پتھروں اور مکے چلانے کی بات کی ہے تو یہ شوق بھی پورا کرلیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button